پاکستان کی پہلی عیسائی خاتون اے آئی جی پولیس تعینات

ہیلینا سعید پاکستان کی پہلی عیسائی خاتون اے آئی جی پولیس بن گئی ہیں انہیں بلوچستان میں تعینات کیا گیا ہے وہ یہ پوزیشن سنبھالنے والی پہلی عیسائی خاتون پولیس افسر بننے کا اعزاز حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں ۔ان کا شمار ذہین اور بہادر پولیس افسران میں ہوتا ہے ۔ساتھی افسران اور پولیس اہلکاروں نے یہ عہدہ ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں