پاکستان کی سرکردہ ہائی کیو فارماسیٹیکل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاطف اقبال کی جانب سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک

پاکستان کی سرکردہ ہائی کیو فارماسیٹیکل  High Q Pharmaceuticalکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عاطف اقبال کی جانب سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ۔14 اگست کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اور جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزاد ملک دیا ہے ہم سب کو آزادی کی قدر کرنی چاہیے جشن آزادی کے موقع پر ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر تیزی سے گامزن رکھنے کا عہد کرتے ہیں اور ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے ملک کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کچھ لوٹانے کی کوشش کریں کیونکہ ہم جو کچھ بھی ہیں جہاں بھی ہیں جیسے بھی ہیں پاکستان کی بدولت ہیں اور انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے کہ ہمارے ملک میں جشن آزادی کے بعد آنے والے تمام وقت مزید خوشیاں اور اچھی خبر لے کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والوں کو آج کا دن یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے دفاعِ وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں ایک آزاد وطن میں سانس لینے کا موقع فراہم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور نظم و نسق کو برقرار رکھنا ہو گا اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا اسی میں ہماری ترقی اور خوشحالی پنہاں ہے ۔