پیپلز پارٹی سینیر رہنماء سینیٹر رحمان ملک کے میزبانی میں اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب۔

تقریب پاکستان پیپلزپارٹی کے مینارٹی ونگ کے زیراہتمام سینیٹر رحمان ملک کے رہائش گاہ پرمنعقد کیا گیا،

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سمیت اقلیتی برادری نے شرکت کی،

سردار سلیم حیدر، نرگس فیض ملک، سید قمر شاہ، سبطی الحیدر بخاری، شہزادہ افتخار سمیت دیگر کی شرکت،

تقریب سے مسیحی، ہندو، سکھ و دیگر برداری کی نمائیندوں نے شرکت و خطاب کیا،

تقریب میں شہباز بھٹی کو خراج تحسین پیش کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،

تقریب کی افتتاح میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی،

سینیٹر رحمان ملک کا خطاب

آج کا دن اقلیتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و محبت کے اظہار کے لئے قومی اقلیتی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

11 اگست 1947 کو قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی تاریخی تقریر میں ایک جدید ، روادار اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد رکھی، سینیٹر رحمان ملک

آج کے دن قائداعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں مسلک، ذات اور صنف کے قطع نظر برابر کے حقوق حاصل ہوں گے، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان کے تاریخ میں پی پی پی اقلیتوں کا حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت کے طور مانا جاتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

جیئے بھٹو‘ کے نعرے کے تحت ہم سب پاکستانی سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے پرعزم ہے، سینیٹر رحمان ملک

پی پی پی اقلیتوں کی مکمل آزادی اور سلامتی کے لئے تمام اقدامات کرے گی، سینیٹر رحمان ملک

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سب سے بڑھ کر خدمات انجام دیے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کی نمائندگی پر خصوصی توجہ دی، سینیٹر رحمان ملک

پی پی پی حکومت نے اقلیتوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور خدمات میں 0.5 فیصد کوٹہ ریزرو کرکے تاریخی اقدام اٹھایا، سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ ہر سطح پر اقلیتوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکے، سینیٹر رحمان ملک

کسی بھی ملک کی خوبصورتی وہاں مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا موجود ہونے سے ہے، سینیٹر رحمان ملک

ایک ہی جھنڈے کے نیچے مختلف مذاہب اور ثقافت کا ہونا ایک نعمت ہے، سینیٹر رحمان ملک

میں ہمیشہ لفظ ‘اقلیت’ کا مخالف رہا ہوں کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور ایک ہیں، سینیٹر رحمان ملک

میں بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنے مذہبی اور ثقافتی رسومات ادا کرے، سینیٹر رحمان ملک

بدقسمتی سے ، کچھ انتہا پسند اپنےمعتصب ایجنڈے کو آگے بڑھانےکیلئے اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں، سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی ہمیشہ ان انتہاپسندوں کے مقابلے میں ڈٹ کر اقلیتوں کے لئے کھڑی ہوگی، سینیٹر رحمان ملک

آج بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے خط لکھا ہے کہ اقلیتوں کیلئے ایک ہاوسنگ سوسائٹی قائم کیجائے، سینیٹر رحمان ملک

آج اگر اس حکومت کا کوئی مقابلہ کررہا ہے تو وہ صرف آصف علی زرداری ہے، سینیٹر رحمان ملک

آصف علی زرداری کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک

یہ کونسا قانون ہے کہ وکیل کے غیر موجودگی میں کسی پر فرد جرم عائد کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

یہ آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے کبھی این آر او نہیں کیا تھا، سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

اس حکومت نے تو کشمیر جیسے مسئلے پر پوری دنیا سے چار حکومت بھی اکٹھے نہیں کئے، سینیٹر رحمان ملک

جو دوست ممالک تھے انکو بھی اب ناراض کیا جا رہا ہے، سینیٹر رحمان ملک

بتانا چاہتا ہوں کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، سینیٹر رحمان ملک

حکومت بتائے کہ کشمیر میں ظلم ستم ہورہا ہے مگر انہوں نے کیا کیا؟ سینیٹر رحمان ملک