نئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون سلطان خواجہ نے فرائض سنبھال کر اپنا کام شروع کر دیا

ایف آئی اے سندھ زون کے نئے ڈائریکٹر سلطان خواجہ نے اپنے پرائے سنبھال کرکام شروع کردیا ہے ان کی تعیناتی پر ادارے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی افسران اور ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور ملاقات کیلئے آنیوالے شہری ان کے لئے پھولوں کی تحائف لے کر آ رہے ہیں ۔سلطان خواجہ کا شمار انتہائی تجربہ کار ذہین اور قابل افسران میں ہوتا ہے ۔وہ گریڈ 20 کے سینئر افسر ہیں ان کا تعلق پولیس سروس گروپ سے ہے۔ انکا کیریئر شاندار کامیابیوں سے بھرا پڑا ہے ایف آئی اے سندھ زون میں ان کی تعیناتی سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نئی کامیابیوں کی توقع کی جا رہی ہے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں