گورنر پنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، عوام کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔
 گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے آب پاک اتھارٹی تیزی سے کام کر رہی ہے