کراچی میں بارشوں کا سلسلہ، سندھ کابینہ کے ارکان اور افسران بھی متحرک رہے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں میں دورے پرنکل پڑے

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ، سندھ کابینہ کے ارکان اور افسران بھی متحرک رہے وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہر کے مختلف علاقوں میں دورے پرنکل پڑے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی و دئگر متعلقہ افسران انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے لیاری کے علاقوں بغدادی ،کلری،میراں ناکہ اور گارڈن کے علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے لیاری کےبعض نشیبی علاقوں میں جمع برساتی پانی کی فوری نکاسی کا حکم دیا ڈی ایم سی جنوبی کو رہائشی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کےزریعے نکاسی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کلفٹن، مضافاتی علاقوں اور واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ مسلسل بارشوں کےسبب بعض مقامات پر برساتی پانی کچھ دیر کے لئے جمع ہوا جسے کچھ ہی دیر میں نکال دیا گیا تیز اور مسلسل بارشوں کےسبب متعلقہ محکموں کو بھی مسائل کا بھی سامنا ہے مرکزی شاہراہوں کےساتھ ذیلی سڑکوں اور گلیوں سے بھی برساتی پانی کی نکاسی کےلیے تمام مشینری اور عملہ موجود تھا جس پر انہوں نے بلدیاتی عملے کی جدوجہد کو سراہا بلدیاتی عملہ بارش کے دوران بھی برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے تھا برساتی نالوں سے کئی برسوں کا جمع کچرا، اور بھاری بھرکم پتھر نکالے گئے جو نالوں کے چوک ہونے کی وجوہات تھیں حالیہ اسپیل کے دوران برساتی پانی کا فلو بہتر رہا اور نالے اوور فلو ہونے کی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔ دورے کے دوران بیرسٹر مرتضی وہاب نے کنٹونمنٹس حکام سے بھی رابطہ اور بارشوں کےدوران کنٹونمنٹ حدود میں صورتحال بہتر کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مدد اور مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہےوزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ہدایت پر کابینہ ارکان رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیتے رہے