کمشنر کراچی نے اشتہاری بورڈز فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

 کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کراچی میں بل بورڈز، سائن بورڈز سمیت تمام اشتہاری بورڈز فوری ہٹانے سے متعلق حکم جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر حکم نامہ پر عمل کریںانھوں نے کہا ہے کہ اشتہاری بورڈز انسانی جانوں اور دیگر نقصانات کے لئے خطرہ ہیں موجودہ مون سون بارشوں نے ان خطرات کو بڑھادیا ہے۔ اورسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے تمام ڈپٹی کمشنرزکو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد پر موثر طور پر عمل کریں یقینی بنائیں کہ فوری کارروائی کر کے تمام بورڈز ہٹا دئے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ اشتہاری بورڈز ہٹانے کی کارروائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیا د پر کمشنر کراچی کو پیش کی جائے