وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12420 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال  پر بیان  دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12420 نمونوں کی جانچ کی گئی  جس کے نتیجے میں 487  نئے کیسز سامنے آئے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 795549 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اس کے نتیجے میں 123246 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے  مزید 9 مریض انتقال کرگئے ہیں اور انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2259 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس وقت  صوبے بھر میں  6022 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5644 گھروں میں ،9 آئسولیشن مراکز میں جبکہ369 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 212 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔آج مزید447مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اورصحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 114965 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 487 کیسز میں سے221کا  تعلق کراچی سے ہے۔ضلع شرقی  53، ضلع وسطی 16،، کورنگی 22، ملیر 41، ضلع جنوبی 74، ضلع غربی سے 15  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں  اسی طرح بدین میں 19، دادو27،گھوٹکی 10، حیدرآباد 17، جیکب آباد 4، جامشورو14، قمبر 6، خیرپور 16، لاڑکانہ 2، مٹیاری 5، میرپورخاص 7، نوشہروفیروز 6، سانگھڑ2، شہید بے نظیر آباد 8، شکار پور 12، سجاول 7، سکھر 11، ٹنڈو الہ یار 7، ٹھٹھہ 7، عمر کوٹ سے  13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ  ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ اس موذی وبا کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ عبدالرشید چنامیڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ