چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ملک حق نواز صاحب ایک نظر ادھر بھی

گلگت میں مقیم معروف پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر میں گزشتہ دنوں چند افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا اور گھر کے اندر پتھر پھینکے گئے جس کی ایف آئی آر کیلئے نائلہ جعفری نے کے آئی یو تھانہ میں درخواست بھی جمع کروائی ہے نائلہ جعفری نے  کہا کہ وہ گزشتہ چند برس سے شدید علیل ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق کسی پرفضا ماحول میں رہنے کی ہدایات دی گئی تھی جس پر وہ گلگت آکر آباد ہوئی انھوں نے کہا کہ مالک مکان نے زبانی طور پرایک سال کا اگریمنٹ کیا تھا جس کے لئے 50 ہزار روپے 4 ماہ کے وصول بھی کئے ہیں جو کہ مالکان نے 24 مارچ 2020 کو چیک نمبر 57127848 بینک سے وصول بھی کرلئے ہیں انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کی صورتحال کے دوران مالک مکان نے گھر چھوڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی جس پر میں نے کوئی نیا مکان تلاش کرنا شروع کردیا اور تین مکانات ملے ہیں ان میں سے کسی ایک میں منتقل ہوجاو گی۔ انھوں کہا کہ گزشتہ دنوں دو افراد گھر کے دروازے پر آئے جن میں باریش بزرگ شخص تھے جبکہ دوسرا نوجوان تھا جو کہ اس بزرگ شخص کا بیٹا لگتا تھا جس کا ذکر ایف آئی آر کیلئے دی گئی درخواست میں بھی کیا ہے مکان خالی کرنے کے دھمکی کے ساتھ سامان باہر پھینکنے کا کہا اس تکرار کے دوران جب موبائل سے وڈیو بنارہی تھی تو اس نوجوان نے ہاتھ سے مار کر موبائل بھی گرا دیا اور اسی دوران ہی گھر کے دروازے کے باہر سے مبینہ طور پر پتھر بھی پھینکے گئے جو کافی بڑے تھے اور معجزانہ طور پر محفوظ رہے نائلہ جعفری کہا کہ گلگت پولیس کی کاروائی سے بہت مایوسی ہوئی کیونکہ اس سے قبل بھی گھر میں چوری ہوئی ان کے  ملزمان کے خلاف کاروائی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کیس عدالت میں بھی چل رہا ہے امید ہے عدلیہ سے انصاف ملے گا۔نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے فن و اداکاری سے ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور آج کل شدید علیل ہے ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں موذی مرض نے تو متاثر کیا ہے مگر اپنی زبان کو خاموش ہونے نہیں دے گی اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی