گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت صوبہ میں شجر کاری کے حوالہ سے اجلاس

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت صوبہ میں شجر کاری کے حوالہ سے اجلاس
٭اجلاس میں متعلقہ حکام نے صوبہ میں شجر کاری ،موسمی تغیر اور اس کے اثرات ، شہری علاقوں میں پودے لگانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دی
٭ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی، میونسپل کمشنر سید سیف الرحمان، زاہد سعید ، عدنان اصدر ، فرح شاہ اور دیگر کی شرکت
٭ صوبہ میں شجر کاری مہم کا آغاز 9 اگست سے کیا جائے گا۔ گورنر سندھ
٭ اس شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس کے اراکین بھرپور شرکت کریں گے۔ گورنر سندھ
٭وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شجر کاری مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے گی۔ گورنرسندھ کی ہدایت
٭موسمی تغیر سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ گورنرسندھ
٭وزیراعظم کو موسمی تغیر سے پاکستان کے متاثر ہونے کا ادراک ہے ۔ گورنرسندھ
٭10 ارب درخت لگانے کے لئے وزیراعظم پاکستان اپنے وژن پر کار بند ہیں ۔ عمران اسماعیل
٭شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس ضمن میں آگاہی کی فراہمی انتہائی نا گزیر ہے ۔ گورنرسندھ
٭جب تک عام آدمی اس مہم میں شامل نہیں ہوگا شجر کاری مہم کی افادیت اجا گر نہیں ہو سکتی ۔ گورنرسندھ