افسران و ملازمین ادارے کی فلاح اورادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ ڈی جی کے ڈی اے

کراچی ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی کی زیر صدارت سوک سینٹر بلڈنگ میں موجود اپنے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی کے تمام محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو ادارہ کے مالی بحران اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ درست سمت کا تعین ہوچکا ہے، تمام افسران و ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ دور میں ادارہ کی فلاح اورادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام باہمی تعاون اور رابطہ جاری رکھیں، ایسے افسران جو اپنی ذمہ ذاریوں میں غفلت کے مرتکب ہیں وہ قبلہ راست ٹھیک کرلیں۔

عوام کو بداعتمادی کی فضا سے باہر نکالنے کے لئے مشاہدہ کیا جائے کہ عام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کس طرح ممکن بنائی جائے جبکہ ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے نئے ذرائع آمدن تلاش کئے جائیں۔ تعمیر شدہ پبلک ہاؤسنگ اسکیم سمیت سرکاری اراضیوں کی نشاندہی کرکے آکشن کرنے کے لئے اپنی تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں، مثبت تجاویز کی روشنی میں آکشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی جس کا مقصد ادارہ کی آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ ادارہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے فرائض میں بخوبی ادا کریں، فرائض میں غفلت میں مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم ندیم صدیقی، ڈائریکٹر ٹریف انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، چیف میڈیکل آفیسر سلمیٰ کوثر، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر پارکس اخلاق احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ڈائریکٹر لاء سید افتخار احمد، قاضی عبدالقادر، قاضی عبدالقادر، جمیل بلوچ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں