پاک فضائیہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی

پاک فضائیہ کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی

کراچی(نمائندہ خصوصی ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک منظوم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مشہور شاعر شہزاد نیر کی اس خوبصورت نظم میں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ نظم بہادر کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کو سلام عقیدت ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ اس نظم میں عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ سب ممالک مل کر ظالمانہ ہندوستانی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت میں آواز بلند کریں۔