این مورگن نےدھونی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈچیمپئن بنانے والے انگلش کپتان این مورگن نے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا انٹرنیشنل میچوں میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مورگن نے یہ سنگ میل آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے چھکا لگا کر عبور کیا اور ساتھ ہی اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔ انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی اپنے نام کرلی ہے۔

اس سے قبل این مورگن نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ انہوں نے مانچسٹر میں عالمی کپ کے ایک میچ کے دوران 17 چھکے لگائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل، بھارت کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز کے پاس تھا، جنہوں نے 16،16 چھکے لگائے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ 211 چھکے لگانے کا اعزاز دھونی کے پاس تھا جو اب انگلش کپتان نے اپنے نام کر لیا ہے۔

این مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بحیثیت کپتان212 چھکے لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ 211 چھکوں کیساتھ دھونی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

تیسرے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پوٹنگ ہیں جن کے چھکوں کی تعداد 171 ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم 170 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز 135 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بحیثیت کپتان 134 چھکوں کیساتھ کرس گیل چھٹے نمبر پر ہیں۔132 چھکوں کیساتھ گنگولی ساتویں نمبر ہیں۔ مصباح الحق127 چھکوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں