“5 اگست کادن عالمی امن اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں منہ پر تماچا ہے”

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) 5اگست کادن عالمی امن اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں منہ پر تماچا ہے کنونیئر پاکستان تحفظ قومی موومنٹ طارق محمود ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر میں لاک ڈاﺅن کے ایک سال مکمل ہونے پر کشمیر میں جاری جبر کی ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ہے ایک غاصب ملک جس نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں فوج کے لشکر کی مدد سے کشمیر میں اپنی عمل داری کی کوشش میں بھارت اندھا ہوگیا ہے بھارت کا اقتدار ایک انتہا پسند شخص کے ہاتھ میں ہے جس نے کشمیر میں مظالم کی ایک نئی داستان رقم کردی ہے اور پر یونائیٹڈ نیشن کی خاموشی ایسا جرم ہے کہ آنے والی نسلیں یونائیٹڈ نیشن کے کرادر سے شرما جائیں گی ۔ایک سال سے انسانی حقوق کی جوپامالی کا سلسلہ جاری ہے اس مثال کہیں نہیں ملتی جبکہ دوسری جانب کشمیری بھائیوں کا جذبہ دن بہ دن اپنے عروج کی جانب بڑھ رہا ہے جتنی طاقت سے بھارت کشمیریوں کو فوج کے ظلم کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہا ہے کشمیری حریت پسند اپنی آزادی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کے سامنے سینہ پلائی دیوار بن کر سامنے آرہے ہیں کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیئے بھارت نے جرید مواسلاتی نظام کو کشمیر میں بند کر رکھا ہے تاکہ دنیا سے چھپایا جائے کہ کشمیر میں بھارتی فوج مظالم کے کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔بھارت کے اندر موجود انسانی حقوق کے نمائندوں کو کشمیر میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے اس موقع پر پاکستان تنہا کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے ۔غیر تو غیر ہوتے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی سب بڑا المیہ صرف ترکی کے علاوہ اسلامی دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جسے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا شرف ہو ۔امیر ترین اسلامی ممالک بھارت سے بڑے پیمانے پر تجارت کرکے بھارت کو مالا مال کررہے ہیں اور یہی دولت بھارت کشمیر میں کشمیریوں کو صفا ہستی سے مٹانے میں استعمال کررہا ہے مسلم ممالک کی جانب سے بھارت پر کسی بھی قسم کا دباﺅ نہیں ڈالا جاتا ہے مفادات کی دوڑ میں کشمیری مسلمانوں کا کوئی پر سان حال نہیں کشمیر بھارت لاک ڈاﺅن کے 365دن مکمل ہونے پر ہم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کل بھی آپ ساتھ کھڑے تھے آج بھی ہیں آئندہ بھی آپ کی حمایت میں ہر فورم پر کھڑے رہیں گے ۔پوری دنیا کاموش ہے مگر ہم پاکستانی خاموش تماشائی نہیں بنے گے ۔انتہاد پسند مودی سن لے جبر وکی مدد سے وہ کشمیریوں پر حکمرانی نہیں کرسکتا ہے ۔بھارت کشمیر یوں مسلمانوں کو خون بہا کر کشمیریوں مسلمانوں کے جزبہ حریت کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیر آزادی اور بھارت کی بربادی انقریب ہے دنیا شاہد ظلم آخر ظلم بڑھتا ہے ہو تو مٹ جاتا ہے ہر رات کے بعد صبح آتی اور کشمیر آزادی صبح بھی عنقریب ہے