شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، سینیٹر رحمان ملک

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت،تحسین و سلام

یوم شہدا پولیس کے موقعہ پر پولیس کے شہداء و انکے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

شہداء قوم کے ہیرو و فخر ہیں جنکی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، سینیٹر رحمان ملک

شہید کبھی نہیں مرتا وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید رہتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

شکست و ذلت دھشتگردوں و سفاک قاتلوں و جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہے، سینیٹر رحمان ملک

دھشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان آرمی، پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، سینیٹر رحمان ملک

آج کا دن قوم کے شہیدوں سے عہد وفا و اظہار محبت کا دن ہے، سینیٹر رحمان ملک

آج کا دن دھشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے نفرت کے اظہار کا دن ہے، سینیٹر رحمان ملک

آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ معلوم ہو کہ شہداء کے یتیم بچے و بیوہ کہیں مسائل کے شکار تو نہیں، سینیٹر رحمان ملک

شہداء سے اظہار محبت کا بہترین انداز انکے بچوں و خاندان کا ریاست کیطرف سے کفالت اور بھرپور خیال رکھنا ہے، سینیٹر رحمان ملک

پولیس کی شہداء کا مالی امداد بڑھایا جائے اور انکے بچوں کو پولیس میں ملازمتیں دی جائے، سینیٹر رحمان ملک

پولیس جوانوں کے تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بھی مطالبہ کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک