عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تین روز میں 51312 ٹن آلائشیں محفوظ طریقے سے مدفون کی گئیں، ناصر حسین شاہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ روشن علی شیخ اور ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار نے آلائشوں کو اٹھانے اور لینڈفل سائٹس منتقل کرنے ،کلیکشن پوائنٹس اور علاقوں کے دورے ، آلائشوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ اور دیگر امور کے حوالے سے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ کو بریفنگ دی

کراچی (3 اگست 2020)
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاُہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے زیرانتظام قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے کا عمل جاری ہے جبکہ عید کے دن مجموعی طور پرتقریباً 51312 ٹن(اکیاون ہزارتین سو بارہ ٹن) آلائشیں مدفون کی گئیں یہ تعداد شام 4 بجے تک موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ آپریشن رات تک جاری رہے گا جس میں آلائشوں سے متعلق شکایات کاازالہ بھی کیا جائیگا اور رات تک تمام کلیکشن پوائنٹ صاف کرکے چونے کا چھکاؤ اور جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم یقینی بنایا جائے گا۔ دیگر تفصیلات میں قربانی کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس شرافی گوٹھ اور کورنگی کراسنگ پر ٹرنچز بنائی گئی ہیں۔

دریں اثناء ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزار شیخ نے لینڈفل سائٹس، کلیکشن پوائنٹس اور علاقوں کے دورے کر کے آلائشوں کو اٹھانے اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور وزیر بلدیات سندھ کو بتایا کہ ضلع جنوبی سے11475 ٹن، ضلع شرقی سے 10741 ٹن، ضلع ملیرسے 4691 ٹن، ضلع وسطی سے10389 ٹن، ضلع کورنگی سے 5004 ٹن، اور ضلع غربی سے 9012 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔اس کے علاوہ علاقوں میں چونے کا چھڑکاؤ اورجراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لئے 85 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں سے ڈمپر لوڈر، ٹرک کے ذریعے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ تین روز میں مرکز شکایات پر موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیا جس کی تفصیلات میں 223شکایات مجموعی طور پرتین روز کے دوران موصول ہوئیں جس میں سے 85 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔ جبکہ دیگر پرکام جاری ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عید کے تیسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام رات تک جاری رہے گا۔ دریں اثناء ہر ڈسٹرکٹ میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران نے مانیٹرنگ کا عمل شفاف رکھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا اور بہتر نتائج سامنے آئے۔

محمد شبیہ صدیقی
ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ و تعلقات عامہ
وزیر بلدیات، اطلاعات، جنگلات سندھ
0300-2294020