ملتان کے بہترین ہوٹل۔ آواری ایکسپریس۔ میں قیام کا شاندار تجربہ

گزشتہ ہفتے فیملی کے ہمراہ پاکستان کے تاریخی اور خوبصورت شہر ملتان جانے کا موقع ملا ۔کراچی سے سکھر اور پھر سکھر سے نئی موٹروے کے ذریعے ملتان کا سفر ماضی کے مقابلے میں انتہائی تیز رفتار ،کافی حد تک محفوظ اور بہت پرسکون ہو چکا ہے۔ سکھر سے ملتان کا جو سفر موٹروے بننے سے پہلے ساڑھے آٹھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا اب صرف ساڑھے چار گھنٹے کا رہ گیا ہے۔
ملتان میں یوں تو رہنے کے لئیے بیت سے پرانے ہوٹل ہیں لیکن اس مرتبہ یہاں قیام کے لئیے ملتان کے سب سے مشہور اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے لحاظ سے مقبولیت رکھنے والے نئے ہوٹل آواری ایکسپریس میں قیام کرنے کا موقع ملا۔ ملتان ہائیکورٹ کے سامنے شہر کے قلب میں یہ ایک دلکش نظارے کی حامل خوبصورت طرز تعمیر والی نئی عمارت ہے جو اپنے محل وقوع اور آسان راستوں کی وجہ سے ملتان آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

آواری ہوٹلز کا گروپ ہمیشہ سے اپنی اعلئ میعاری سہولتوں اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عالمی شہرت مقبولیت اور پزیرائی کا حامل رہا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اور پہچان بن چکا ہے۔

کراچی لاہور دوبئی اور کینیڈا تک یہ گروپ انٹرنیشنل ہوٹلنگ کے شعبے میں شاندار خدمات فراہم کر رہا ہے۔

آواری ہوٹلز کا نام ہی اعلی معیار کی ضمانت مانا جاتا ہے۔ ملتان کے آواری ایکسپریس میں بھی آواری ہوٹل کی روایات کے عین مطابق ہوٹلنگ کی تمام۔ بنیادی اور جدید سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں۔ اس ہوٹل کا اسٹاف بھی بہترین ٹریننگ اور صلاحیتوں کی بدولت مہمانوں کا بھرپور خیال رکھنے میں ماہر ہے۔ ہوٹل کے شیف زبردست ہیں اور انتہائی لزیز اور مزیدار روایتی اور غیر روایتی کھانے تیار کرتے ہیں۔
ہوٹل کے کمرے بہت خوبصورت ہیں اور ان کے ایک ایک کارنر کو باکمال طریقے سے سجایا گیا ہے کہ آنے والے کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ پرسکون ماحول سفر کی تھکان اتارنے کا باعث بنتا یے باہر کی سخت گرمی میں بھی ہوٹل کا تیز ائیر کنڈیشنڈ سسٹم آپ کو کمبل اوڑھنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ لگژری سہولتوں سے آراستہ خوبصورت باتھ روم میں ٹھنڈا گرم پانی حسب ضرورت دستیاب، شاندار شاور جیسے تیز بارش میں نہانے کا لطف۔

کرونا وائرس کے ان دنوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درامد نظر آیا۔ اسٹاف احتیاط کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔
ہوٹل کی 24 گھنٹے بہترین روم سروس آپ کے ارام اور ضرورتوں کا مکمل خیال رکھتی ہے ۔ہر لحاظ سے یہ ہوٹل ایک انتہائی شاندار اور آرام دہ ہوٹل ہے اور پورے یقین کے ساتھ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ جو شخص ایک بار ہیاں ٹھہرے گا وہ بار بار آواری ایکسپریس ہوٹل ملتان ہی آئے گا۔

سویرا سالک ۔کراچی