رائٹر کالم نویس اور پی ٹی وی کے پروڈیوسر افتخار مجاز کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

پی ٹی وی کے ریکارڈ پروڈیوسر و رائٹر اور کالم نویس افتخار مجاز کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں رشتے داروں دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ۔۔اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔
افتخار مجاز کے انتقال پر ملک بھر سے اہم شخصیات دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی پیغامات میں ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے ۔
لاہور میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی جانب سے 6 اپریل بروز ہفتہ شام پانچ بجے 449جہاں زیب بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں افتخار مجاز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا ۔۔



اپنا تبصرہ بھیجیں