پی ٹی آئی کا ایک ہی کام ہے اعلان کرو وعدے کرو اور بس کام نہیں کرو۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ا?ئی بطورجماعت اور حکومت کام کرنے پر یقین نہیں رکھتی پی ٹی آئی کا ایک ہی کام ہے اعلان کرو وعدے کرو اور بس کام نہیں کرو۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے اور اقتدار میں آنے کے بعد کراچی والوں کو صرف سہانے خواب دکھائے پچھلے دوسال میں خان صاحب کا کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا وزیراعظم نے کراچی کی بارشوں پر اب نوٹس لیا ہے جس پر حیرت اور افسوس ہوتا ہےکراچی میں بارشوں کو گزرے چار روز ہوگئے برساتی پانی کی نکاسی ہوچکی پریشانی کا مداوا بہت حد تک ہوچکا اور خان صاحب کو کراچی کی یاد آئی مگر بہت دیر کردی مہربان آتے آتے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اب جب بارش کے بعد تقریبا کام ہوچکا ہے تو وفاقی حکومت کو خیال آیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ جب کراچی میں بارش ہورہی تھی تو کیا گورنر کراچی کی سڑکوں پر نظر آئے تھے؟جب کراچی میں بارشوں سے مشکلات سامنے آئیں تو کیا پی ٹی آئی کے وزراءکہیں دکھائی دئیے؟ پی ٹی آئی کا ایم این اے اور ایم پی اے کراچی کے شہریوں کے ساتھ دکھائی نہیں دیا۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ا ±س وقت انہیں کراچی کے مسائل حل کرنے اور شہریوں کا احساس نہیں ہوا اب کراچی میں بارشوں کے بعد مسئلہ بہت حد تک حل ہوچکا ہے اب یہ مگرمچھ کے ا?نسو بہانے کے لئے سامنے آئے ہیں پی ٹی آئی کا دوہرا معیار،منافقت کراچی والوں کے سامنے عیاں ہوچکی ہے انکی نظر میں کراچی صرف چندہ مانگنے کی فیکٹری ہے .یہ صرف ووٹ اور چندہ لینے آتے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ان کا اصول کراچی آو ¿ ووٹ ،چندہ لو ،مگر کام نہیں کرو والا ہے آخر کب تک وفاقی حکومت کراچی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کرتی رہیگی؟ ہینڈ آﺅٹ نمبر 552(ایم آئی زیڈ)