تارا ٹوٹنے کی حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی خاتون موسیقار نے اپنے کیمرے سے شہاب ثاقب ٹوٹنے کی ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر لاکھوں لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا
امریکا کی معروف موسیقار امبر کوفمین نے اس حسین نظارے کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا، انہوں نے اس منظر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی موبائل فون کے کیمرے میں اتنا واضح اور دیر تک تاروں کے ٹوٹنے کا عمل محفوظ ہوا، اس حیرت انگیز ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے امبر کوفمین نے لکھا کہ یہ منظر میرے لیے انتہائی حیران کن اور خوشگوار تھا، مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہوئی