پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گئی

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گئی، ٹیم آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کرے گی، پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے شروع ہوگا۔

29 جون کو انگلینڈ پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے 14 روز ووسٹر میں قرنطینہ کیا، جس کے بعد ڈربی میں سیناریو بیسڈ پریکٹس کرنے کے علاوہ دو چار روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے۔

ڈربی میں عید منانے کے بعد قومی اسکواڈ مانچسٹر پہنچ گیا ہے جہاں وہ پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کرے گی
انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیزیز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے دو روز قبل 20 رکنی اسکواڈ کو 15 رکنی کیے جانے کا امکان ہے۔