انگلینڈ نے آئرلینڈ کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا دیا

انگلینڈ نے آئرلینڈ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 212 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ کورٹس کیمفر نے 68 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے بالر عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے جیت کے لئے ہدف 32.3 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سب سے زیادہ 82 رنز جونی بیرسٹو نے بنائے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے انگلینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی