شوبزستارے عید کیسے منارہے ہیں؟

عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر پاکستان فنکار برادری بھی سادگی سے عید کا اہتمام کررہی ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغامات میں عوام سے کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدارآمد پر بھی زور دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فنکار برادری نے اپنے پیغامات میں کچھ منفرد کیا۔

یمنیٰ زیدی:

انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور عالمِ اسلام میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
یمنی نے اپنی ایک اور پوسٹ میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سلامِ عید‘ لکھا
صبا قمر:

معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی
عمران اشرف اعوان:
اداکار عمران اشرف نے اپنے پیغام میں مداحون کو کھانے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی اور لکھا کہ کھائیے مگر یہ دھیان رکھئے کہ ابھی زندگی باقی ہے
فیروز خان:

’خانی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے گزشتہ سال حج کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دی
یاسر حسین اور اقراء عزیز:

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز بھی عید کے موقع پر خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔
بلال مقصود:

بلال مقصود نے عید مبارک کے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید منائیں مگر احتیاط کے ساتھ کیونکہ ہمیں لاک ڈاؤن میں واپس نہیں جانا ہے
ہمایوں سعید:

فلم اسٹار ہمایوں سعید نے عید مبارک کا پیغام پنجابی میں تحریر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ’عید سادگی نال مناؤ تے اپنے آپ نوں اور اپنے گھر والیاں نوں محفوظ رکھو
شہزاد رائے:

گلوکار شہز رائے نے اپنے پیغام میں مداحوں کو وبا کے باعث احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی عید پر لوگوں نے احتیاط نہ کرکے بڑی تباہی کی تھی، دیکھتے ہیں کہ بڑی عید پر عوام کیا کرتے ہیں؟
بلال قریشی:

ٹی وی اداکار بلال قریشی نے اپنے بیٹے اور اہلیہ کے ساتھ منفرد انداز اپناتے ہوئے ویڈیو پیغام کے زریعے عید کی مبارکباد دی
کبریٰ خان:

اداکارہ کبریٰ خان نے عید پر سفید لباس زیب تن کیا، اور عید کے دن لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی
عاصم اظہر:

عاصم اظہر نے سفید کُرتا شلوار پہنے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی
علی ظفر:

عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار علی ظفر نے بھی اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی
دیگر شوبز ستاروں کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں مداحوں کو عید الاضحی کی مبارکباد کے پیغامات اور ساتھ ہی احتیاط کرنے کے پیغامات بھی شیئر کئے جارہے ہیں