پبلک پارکس اور تفریحی مقامات پر پابندی۔کمشنر کراچی نے نو ٹی فیکشن جاری کر دیا

پبلک پارکس اور تفریحی مقامات پر پابندی۔کمشنر کراچی نے نو ٹی فیکشن جاری کر دیا
تما م پارکس اور تفریحی مقامات 4 اگست تک بند رہیں گے کمشنر کراچی افتخار شالوانی
ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا کمشنر کراچی
ڈپٹی کمشنرز حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرائیں پولیس کے ساتھ رابطہ سے کام کریں کمشنر کراچی
کراچی ( )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے اقدامات کے سلسلہ میں شہر میں تمام پبلک پارکس، ساحل سمندر پر تفریح، دیگر تفریحی مقامات ،سوئمنگ پولز ، پلے گراﺅنڈزجمز، اور جاگنگ ٹریکس کھیل کے میدانوں پر پابندی کا نو ٹیفکشن جاری کیا ہے۔ نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پبلک پارکس اور تفریحی مقامات چار اگست تک بند رہیں گے
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریا جائے گا ۔ انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کا 14 اپریل کو جاری ہونے والے نو ٹیفکیشن پر سختی سے عملدرٓمد کرایا جائے گا ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ زونز کے پولیس افسران کے رابطہ و تعاون سے کام کریں