پریس اتاشی ارشد منیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ ۔

پریس اتاشی ارشد منیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


پریس اتاشی ارشد منیر کی پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر جدہ قونصل خانہ میں پاک نیوز فورم سعودی عرب کی صدر خدیجہ ملک کے زیر نگرانی ایک الوداعی دعوت کا اھتمام کیا گیا۔

الوداعی دعوت میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے خاص طور پر شرکت کی
پاک نیوز فورم سعودی عرب کے ممبران میں سے عاتکہ ملا اور ابرا ہیم البلوشی اور عروج اصغر نے شرکت فرمائی۔
قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ارشد منیر کو جدہ میں اپنے تین سالہ دور ملازمت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور ان کی پریس سیکشن کے لئے خدمات اور سعودی پاک میڈیا ہاؤسز کے مابین تعلقات استوار کرنے میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
پاک نیوز فورم سے عاتکہ ملا نے کہا کہ ارشد منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاک نیوز فورم سعودی عرب کی صدر خدیجہ ملک نے کہا کہ ارشد منیر کا دور صحافیوں کے لئے ہمیشہ ایک
سنہری دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
پاک نیوز فورم سے عروج اصغر نے کہا کہ ار شد منیر کی کاوشوں سے صحافت پر بھرپور طریقے پر کام کیا گیا۔
ارشد منیر نے پاک نیوز فورم سعودی عرب کے تمام شرکاء کی طرف سے اس تقریب کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عاتکہ ملا نے کشمیر کے مسئلے پر قونصلیٹ کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کی اور سعودی صحافیوں نے ہمیشہ قونصلیٹ کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ کام کیا ہے۔
آخر میں ارشد منیر کے اعزاز میں خصوصی کیک پیش کیا گیا اور پھولوں اور تحائف کے ساتھ انہیں الوداع کیا گیا۔