پاکستان: کورونا کیسز 273113، اموات 5822

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 226 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 838 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 822 تک جا پہنچی ہے

کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 857 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 267 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 17 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 135 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 91 ہزار 901 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 176 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 841 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 163 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
jang-report