مانی کا SOPs پر عملدرآمد کرنے کا انوکھا انداز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار سلمان شیخ عرف مانی کی جانب سے ایک خاص انداز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا گیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان شیخ نے اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں اداکار جیم میں موجود ہیں اور اپنی فٹنس کے لیے ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جِم میں اداکار اکیلے ہی موجود ہیں اور وہ بخوبی کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں
تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سلمان شیخ نے اپنے منفرد انداز میں لکھا:
ٹوئنکل ٹوئنکل لیٹل اسٹار
ہٹ دی جیم اینڈ لیفٹ دی بار
اِس کا مطلب یہ ہے کہ ’کیفے اور بارز جانے سے گریز کیجیے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جائیے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’میں تمام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے جیم میں اکیلا ہی ہوں۔‘

سلمان شیخ کی اِس پوسٹ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہ کمنٹ سیکشن میں کمنٹس کرکے اداکار کی پوسٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 709 تک جا پہنچی ہے۔