چین، امریکا کی رقابت سرخ سیارے تک جاپہنچی

چین اورامریکا کی رقابت سرخ سیارے تک جاپہنچی، چین نے پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مریخ مشن ،تیان وین -ون کامیابی کیساتھ خلاء میں روانہ کر دیا۔

چینی میڈیا کےمطابق تیان وین- ون خلائی مشن صوبے ہینان کے وین چانگ اسسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، مریخ تحقیقاتی مشن متوقع طور پر فروری 2021ء میں مریخ کی گریوٹی فیلڈ میں داخل ہوگا اور مریخ کی آربٹنگ، لینڈنگ، روونگ کرنے والا انسانی تاریخ کا پہلا سنگل مشن ہوگا۔

مریخ تحقیقاتی مشن کے کمانڈر، ڈویلپرز کے مطابق حالیہ پیشرفت خلائی تحقیق میں چین کے نئے باب کا آغاز ہے۔

امریکا 30 جولائی کو اپنا خلائی جہاز روانہ کرے گاجب کہ عرب امارات نے تین روز پہلے ہی اپنا مشن روانہ کیا ہے

Courtesy Jang News