کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اپنے مکمل علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح اپنے مکمل علاج کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ۔

عرب میڈیا کے مطابق طبی ٹیم کے مشورے پر 91 سالہ امیر کویت مکمل علاج کیلئے امریکا گئے ہیں ۔

شیخ صباح ال احمد ال صباح کا اتوار کو ملک میں ایک آپریشن بھی ہوا ہے، امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔

امیر کویت کی صحت سے متعلق مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے

Courtesy Jang news