دبئی میں پہلا چینی سرکاری اسکول

دبئی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ چین آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے دبئی میں اپنا پہلا سرکاری اسکول کھولے گا، یہ چین کے باہر پہلا سرکاری سکول ہوگاحکام کے مطابق اس میں 2 ہزار طلبہ کی گنجائش ہوگی، مذکورہ اسکول کا افتتاح ستمبر میں ہوگا۔ چینی اسکول کی عمارت مردف کے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے، یہاں چینی نصاب پڑھایا جائے گا۔

نصاب میں چین کی سرکاری زبان، سائنس، ریاضی، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، اخلاقیات، سپورٹس اور فنون لطیفہ وغیرہ شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں چین کے سرکاری اسکول میں دوسری زبان عربی ہوگی جبکہ اسلامیات اور سماجی مطالعات کا مضمون بھی شامل ہوگا۔

اسکول کے قیام کا بنیادی مقصد امارات میں چینی کمیونٹی کو تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہے

Courtesy Ary news