نکاح سے قبل سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان دلچسپ مکالم

کراچی: معروف فنکار سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی آج کل موضوع بحث ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی شادی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔

دونوں کی شادی کی مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، حال ہی میں خود سارہ خان نے اپنی شادی کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں نکاح سے قبل دونوں کا ایک مختصر مکالمہ دکھایا گیا ہے، سارہ شبیر سے کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ آخری بار سوچ لو، جس پر فلک کہتے ہیں کہ اب سوچنے کا وقت گزر گیا، اب قبول ہے کہنے کا وقت ہے
خیال رہے کہ چند روز قبل سارہ خان نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شادی کے لیے ہاں کردی ہے، اس کے بعد انہوں نے اچانک ہی اپنے منگیتر کا نام ظاہر کیا اور پھر یکایک دونوں کی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پے در پے ان سرپرائزز پر سارہ خان کے مداح حیران ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد خوش بھی ہوئے۔ فنکار برادری کی جانب سے بھی دونوں کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا