وقار یونس نے فاسٹ بولر سہیل خان کی پریشانی دور کردی

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ پریکٹس میچ سے قبل لیٹ سوئنگ کرنے میں مشکل ہورہی تھی لیکن وقاریونس نے مسئلہ حل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنے کوچز سے کھیل کے بہت سارے گر سیکھے ہیں۔

سہیل خان نے بتایا کہ وقار یونس سے ملنے والی ٹریننگ کے بعد پریکٹس میچ میں پانچ آؤٹ بھی کیے، بال اچھا سوئنگ ہورہا ہے جب بھی موقع ملے گا پرفارم کروں گا
ادھر ڈاربی میں موجود پاکستانی اسکواڈ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، چار روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کے بعد قومی ٹیم آج سے دوبارہ پریکٹس میں خامیاں دور کرے گی، ڈاربی میں آج دو سیشن میں کھلاڑیوں کو پریکٹس کروائی جائے گی جس میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے۔

قومی ٹیم چوبیس جولائی سے دوسرے انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ میں ایکشن میں دکھائی دے گی