فاسٹ بولر محمد عامر کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد عمران کا کرونا کا دوسرا ٹیسٹ بھی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد عمران کی ٹیسٹ رپورٹس کل پی سی بی کو موصول ہوجائیں گی، محمد عامر اور محمد عمران مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں مقیم ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کو دوسری رپورٹ نیگٹو آنے کے بعد انگلینڈ بھجوایا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کے بعد محمد عامر کا دو مرتبہ کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک رپورٹ منفی آگئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں