سونیا اور ہمایوں کی عمران اشرف کے بیٹے کو لیکر نوک جھونک

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے عمران اشرف کے بیٹے روحم کو اٹھائے ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ہمایوں سعید پر مزاحیہ طنز بھی کردیا۔

سونیا نے ننھے روحم کو گود میں اٹھاکر لی گئی تصاویر شیئر کیں اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ’منا میری گود میں زیادہ خوش تھا۔
سونیا نے اپنی پوسٹ میں عمران اشرف کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے تائید چاہی کہ اُنکا بیٹا کس کے ساتھ زیادہ خوش تھا۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ہمایوں سعید نے عمران اشرف کے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویریں شیئر کی تھیں۔
سونیا سے قبل ہمایوں سعید نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اُن کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔‘

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور گزشتہ سال اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے