بیٹے کا ماں پر تشدد، پاکستانی ستارے بھی بول اٹھے

گزشتہ روز راولپنڈی میں بیٹے کی جانب سے ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سے یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلخراش ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیٹا اپنی ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھ میں گالم گلوچ بھی کر رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے آتے ہی یہ معاملہ ہر زبان زد عام ہے اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیک #Zoobiaameer کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے، ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دلخراش ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں کی جانب سے بھی اس دلخراش ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

پاکستانی اداکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی جانب سے بھی اس واقعے پر ٹوئٹ کیے گئے ہیں ۔

نیمل خاور خان نے اسلام میں والد اور والدہ کی عظمت سے متعلق ایک قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ اللّٰہ کا قہر اس عادمی کا منتظر ہے
حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’ یا اللّٰہ ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے ، میں پوسٹ نہیں کر سکتا، یا میرے اللّٰہ۔۔۔۔‘

حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ جہنم کا سب سے گہرا گڑھا اس شیطان صفت بیٹے کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا ہے
مزکورہ ویڈیو سے متعلق صبا قمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے، کوئی اتنا ظالم اور سخت دل کیسے ہو سکتا ہے۔‘

صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی حکام سے مؤدبانہ درخواست کی کہ اس اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی
دوسری جانب بیٹے کے ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے