سوشانت سنگھ کے ہمشکل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل سچن تیواری کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سچن تیواری کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے نیا اکاؤنٹ فالو کرنے کا کہہ دیا
سچن نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کے پیار اور خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے دوسرا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری روزمرہ کی مصروفیات سے آگاہ رہنے اور نئی فلم کے حوالے سے جاننے کیلئے مجھے فالو کریں۔
واضح رہے کہ سچن تیواری سوشانت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم ’سوسائیڈ اور مرڈر‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم کی ہدایت کاری وجے شیکھر گپتا کررہے ہیں، ممبئی میں شُوٹنگ کا آغاز جلد ہی کا جائے گا اور عین ممکن ہے کہ کرسمس 2020 میں اسے ریلیز کیا جائے۔