سگیاں منڈی کے” نواز شریف” اور لکھو ڈیر مویشی منڈی کے” جھارا پہلوان ” بیلوں نے اپنی خوبصورتی اور وزن میں سب کو پیچھا چھوڑ دیا۔

مویشی منڈیوں میں جانور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ہر جانور اپنے وزن، رنگ اور قد میں منفرد ہے اور خریداروں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔

سگیاں منڈی میں تیس من وزنی بیل ” نواز شریف” خریداروں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ساہیوال نسل کی اس بیل کی قیمت پورے 25 لاکھ روپے ہے جبکہ 13 لاکھ قیمت لگ چکی ہے مگر مالک دینے کو تیار نہیں۔