امریکی تھنک ٹینک کی وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف

امریکی تھنک ٹینک آئی جی ایس ڈی کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وبا پر قابو کے لیے کوشاں کارکنوں کا جذبہ قابل تقلید ہے،ورکرز کا وبا کی روک تھام سمیت شجرکاری مہم میں حصہ خوش آئند ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ورکرز سے سماجی کام لینے کی حکمت عملی قابل تحسین ہے، وزیراعظم کی حکمت عملی دنیا کے دیگر لیڈران کے لیے قابل تقلید ہے۔

خیال رہے کہ ڈرووڈذیلکئی واشنگٹن اور پیرس میں کام کرنے والے تھنک ٹینک کے صدر ہیں
اس سے قبل امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا ہے

Courtesy Ary News Urdu