سابق کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حسین سید کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ میں جن افسران کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں سابق مشنر کراچی ایجاز احمد خان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد حسین سید کے نام بھی شامل ہیں ان افسران پر مختلف ادوار میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات ہیں ان کے مطابق سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔ نیب میں ان افسران کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے ایگزیکٹو بورڈ میں اس اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔اعجاز احمد خان کے خلاف اس دور کے الزامات ہیں جب وہ محکمہ خصوصی اقدامات کے سیکرٹری تھے ۔ان پر من پسند افراد کو پانی کی اسکیموں کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے جس کے تحت سرکاری خزانے کو انتیس ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ۔۔دوسری طرف محمد حسین سید پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ میں کردار ادا کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں