علی ظفر نے ’طیفا اِن ٹربل‘ کے ڈیلیٹڈ سین شیئر کردیے

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف اداکارہ و گلوکار علی ظفر نے اپنی 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ کے ڈیلیٹڈ سین شیئر کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار نے لکھا کہ ’طیفا ان ٹربل کی کامیابی کو دو سال مکمل ہونے پر میں وہ حذف شدہ سین شیئر کررہا ہوں جو فلم کا حصہ نہیں بن سکے تھے
انہوں نے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جنہوں نے اُن کی فلم کو دیکھا وہ ضرور لطف اندوز ہوئے ہوں گے اور جو اب تک اس فلم کو دیکھنے سے رہ گئے ہیں وہ نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔

علی ظفر نے حذف شدہ سین کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’2017 میں انہوں نے یہ سین عنایہ کا کردار تخلیق کرتے ہوئے لکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کی ہیروئن کو بااختیار اور آزاد دکھایا گیا ہے نہ کہ ڈرپوک اور خوفزدہ، کیونکہ آزادی کسی صنف کا نہیں بلکہ ہر کسی کا حق ہے۔

اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ فلم یہ دکھانے کیلئے ایک بہترین میڈیم ہے تاکہ ہم اپنی عوام کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ صنف سے قطع نظر انتخاب کا حق ہر کسی کو حاصل ہے
واضح رہے کہ فلم ’طیفا اِن ٹربل‘میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا جبکہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی۔

فلم کو لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی جانب سے پیش کیا گیا تھا