شہزاد رائے کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے پرانہ گانا نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنا گانا ’بھول جا‘ گاتے اور ساتھ گٹار بجاتے ویڈیو شیئر کی۔

ایک منٹ اور 40 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے گانے کے بول ’بیکار ہوتا ہے، جو پیار ہوتا۔۔، لیکن یہ سچ ہے یہ، ایک بار ہوتا ہے‘ بھی لکھا
گلوکار نے اپنے پرانے گانے کی نئی ویڈیو میں بالی ووڈ فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانے کے بول خوبصورتی سے شامل کئے۔

شہزاد رائے نے اس حوالے سے کہا کہ ’میں نے اختتام کو تبدیل کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب بھی پرانی یادوں میں کھو جائیں گے
مداحوں کی جانب سے گانے کے اختتام کو خُوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل گلوکار کی جانب سے پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ’خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔‘

واضح رہے کہ شہزاد رائے کا گانا’بھول جا‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم میں شامل تھا