نوشہروفیروز میں 80 ایکڑز پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کی بورڈ نے منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس

* اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری زراعت رحیم سومرو، سیکریٹری ورکس عمران سومرو، کے سی سی آئی کے فیصل جنید اور دیگر متعلقہ افسران شریک

* اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کے بورڈ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دیدی گئی

* وزیراعلیٰ سندھ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین ہیں

* چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انویسٹمنٹ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری ایل یو، سیکریٹری انرجی، سیکریٹری ورکس، سیکریٹری زراعت، صدر کے سی سی آئی ممبران میں شامل ہیں

* اجلاس میں نوشہروفیروز میں 80 ایکڑز پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کی بورڈ نے منظوری دیدی

* بھولیری میں 282 ایکڑز پر اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی منظوری

* نوینا اسٹیل ملز (پرائیوٹ) لمیٹڈ 50 ایکڑز پر قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی

* اسٹیل ملز پرائیوٹ سیکٹر قائم کرے گا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* نوری آباد کے قریب 50 ایکڑز پر پرائیوٹ سیکٹر سے ٹائرز کی فیکٹری قائم کرنے کی منظوری

* 300 ایکڑز پر مستمل ماربل سٹی ناردن بائی پاس کے قریب قائم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

* پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر 10 جولائی کو حملہ ہوا تھا

*حملہ آوروں کو فوری گرفتارکرکے کڑی سزا دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت

* ملک اور صوبے کی ترقی کو روکنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سید مراد علی شاہ