عمران نیازی کی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا تو دور بلکہ بے شمار بحرانوں کا شکار کر دیا ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی قیادت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا تو دور بلکہ بے شمار بحرانوں کا شکار کر دیا ہے اگر ان بحرانوں پر یقین نہ آئے تو زرا عوام کے درمیان جاکر barrister murtaza wahab sindh releaf package ordinanceجان لیں ملکی عوام آپکی نااہل حکومت کی پالیسیوں سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں پی ٹی آئی نے ملکی تاریخ میں مہنگائی بیروزگاری اور بدحالی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں عوام چینی، آٹا گندم اور دئگر بنیادی اشیاء کے مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہیں اور آپکی نااہل حکومت چین کی بانسری بجارہے ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آپکی پہچان یوٹرن اور بحرانوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے جسے عوام اچھی طرح جانتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ الحمداللہ کراچی اب بھی روشنیوں کا شہر ہے، برسات کے بعد ڈاک صاحب کو شاید لاھور کا منظر نظر نہیں آیا؟ لگتا ہے انکی نظر لاہور کے مناظر پر کام نہیں کرتی کیونکہ انہوں کے تعصب کا چشمہ لگایا ہوا ہے انہیں نااہل کابینہ میں دوہری شہریت کے حامل افراد بھی نظر نہیں آتے۔ آئین و قانون کی خلاف ورزی آپکی حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے دوسروں پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں آپکو اپنی تمام نااہلیاں نظر آجائینگی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ماضی اور حال بے داغ ہے، آپ نے پی ٹی آئی کی کرپشن کہانی اور مافیاز کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے آج بھی پاکستان کی عوام کے محبوب لیڈر بلاول بھٹو ہیں ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران نیازی اور انکی کچن کابینہ ہے آپکی حکومت نے لوگوں سے روزگار، روٹی اور مکان چھینا ہے پیپلز پارٹی کا نعرہ اور منشور لوگوں کو روزگار، روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوال کیا کہ اپنی قیادت سے پوچھیں چیئرمین بلاول بھٹو کے چیلنج سے کیوں راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ آپکی کارکردگی صفر جمع صفر ہے۔