ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں سنتھیا رچی کیخلاف قذف مقدمے کی سماعت

ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں سنتھیا رچی کیخلاف قذف مقدمے کی سماعت،

ملزمہ قرار دیکر عدالت نے سنتھیا رچی کو آج عدالت طلب کر رکھا تھا،

عدالتی طلبی کے باوجود ملزمہ سنتھیا رچی آج پھر عدالت پیش نہیں ہوئی،

عدالت کا ملزمہ سنتھیا رچی کی مسلسل غیرحاضری پر اظہار برہمی،

سنتھیا رچی کی غیر موجودگی کیوجہ سے سماعت دو گھنٹے تک موخر کردیا گیا،

عدالت کے ملزمہ سنتھیا رچی کو آج گیارہ بجے تک پیش ہونے کے احکامات جاری،

سینیٹر رحمان ملک نے سنتھیا رچی کیخلاف قذف آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا ہے،

عدالت نے سنتھیا رچی کو 6 جولائی کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئی تھی،

عدالت نے آج 21 جولائی کو سنتھیا رچی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،

دوسری عدالت نے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے منع کیا ہوا ہے،

عدالتی حکم کی عدولی پر سنتھیا رچی کو توہین عدالت کا نوٹس ہو چکا ہے،

عدالت کی احکامات کے باوجود سنتھیا رچی بیہودہ و توہین آمیز ٹویٹ کر رہی ہے،