دوستو! زندگی میں ہمیشہ کسی کو کچھ دینے کی کوشش کیا کریں

دوستو! زندگی میں ہمیشہ کسی کو کچھ دینے کی کوشش کیا کریں ۔ ضروری نہیں کہ کسی کی مدد کرنے کا یہ مطلب ہے کے اسے چند روپے دے دیے جایں ۔
دوستو ! کسی کی مالی امداد کرنا ۔ یہ مدد کرنے کی صرف ایک قسم ہے۔
کسی کو ایک اچھا مشورہ دینا ۔ کسی راستے میں پڑا ایک پتھر یا کانٹا ہٹا دینا یہ بھی انسانیت کی خدمت ہے۔۔۔
اچھا ہمارے معاشرے میں ہماری ایک سوچ پختہ ہو چکی ہے کہ میرے پاس کروڑوں روپے ہوں گے تو میں لوگوں کی مدد کروں گا یہ کروں گا وہ کروں گا۔۔
تو ایسی سوچ والے لوگوں کی توجہ میں اس طرف دلوانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کسی کی مالی امداد نہیں کر سکتے کسی کو لاکھوں روپیہ نہیں دے سکتے تو کوئ بات نہیں ۔ آپ کسی کو اچھا مشورہ اگر دے سکتے۔ اگر آپ کسی راستے میں پڑا پتھر ہٹا دیں یہ بھی انسانیت کی خدمت ہے۔
اور اگر آپ کسی بھولے ہوۓ مسافر کو راستہ بتادیں یہ بھی خدمت خلق ہے۔
آج کل گرمیاں ہیں تو کسی برتن میں پانی ڈال کر پرندوں کے لیے رکھنا بھی ایک خدمت ہے۔
۔ دوستو اچھی سوچ پھیلانا بھی ایک خدمت ہے اگر آپ کی سوچ مثبت ہے اور آپ ایک پر امید شخصیت والے انسان ہیں تو یہ اچھی سوچ ، اپنے دماغ سے اوروں تک پہنچانا بھی معاشرے کی خدمت ہے۔
دوستو جو بھی میرا یہ کالم پڑے پلیز یہ پڑھنے کے بعد پانچ منٹ ضرور سوچیں کہ آپ کس طرح دوسروں کی خدمت کر سکتے ہیں ۔ آپ کس طرح دوسرے لوگوں کو فائدہ دے سکتے ہیں۔
آپ کس طرح ہمارے معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔خدا کے لیے اس طرف تھوڑی سی توجہ دیں اور اپنی توانایاں اپنا وقت لوگوں کے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کریں ، آپکی مشکلات خود بخود ختم ہو جایئں گی ۔
دوستو اللہ پاک نے ایک کیڑا بھی غیر ضروری نہیں پیدا کیا۔
آپ ایک انسان ہیں خود کو پہچانیے ۔ کروڑوں کروموسوز میں سے ایک کروموسوز کو اللہ پاک نے چنا اور اس سے آپ کو بنایا۔ آپ ایک عام انسان ہیں لیکن آپ اکیلے پوری دنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں ۔
ایک انگلش مقولہ ہے کہ
ایک انسان پوری دنیا کو تبدیل کر سکتا ہے۔
میں اسی مقولے سے انرجی لیتا ہوں ۔
دوستو میں ایک عام انسان ہوں میں چاہتا ہوں کہ میں لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی لے آوں اور ہمارے معاشرے میں ہر طرف محبتں پھیلاؤں۔
دوستو آپ بھی میرے مشن کا حصہ بنیں
دوستو معاشرے میں ہر طرف محبت اور روشنی کی باتوں کو پھیلانے کی کوششش کریں یہ بھی ایک خدمت خلق کا کام ہے ۔ جس سے ہمارے معاشرے کے کئ مسائل اور برایئاں انشاء اللہ ختم ہو جایں گی۔
اللہ پاک ہمارا حامی ہو ۔آمین
کالم : سید وصی گردیزی
موضوع : خدمت خلق

فرید مغل