سلمان خان کی کھیت میں بنی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرنے پر کافی مذاق اڑایا گیا، اس تصویر میں سلمان خان ایک کھیت میں کیچڑ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

جس کے بعد آج انھوں نے اپنی فارمنگ ڈائری سے ایک نئی کلپ شیئر کی، اس پر بھی انٹرنیٹ پر انھیں کچھ اچھا رسپانس نہیں ملا۔ اپنی نئی پوسٹ میں سلمان خان بارش کے دوران ایک کھیت میں ٹریکٹر پر ہل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد چند اور تصاویر میں وہ گیلی مٹی پر چلتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم سلمان خان نے کھیتی باڑی کے حوالے سے اپنی شیئر کردہ پوسٹس میں جوبھی جھلکیاں دکھائی تھیں انھیں سوشل میڈیا صارفین نے دکھاوا یا شیخی بکھارنے پر مبنی قراردیا۔

اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سلمان نے اپنی یہ پوسٹس شیئر کی کچھ ہی دیر میں جو تبصرے سامنے آئے ان میں یوں تحریر تھا۔

”یہ سب دکھاوا ہے، اور دکھاوا اچھاکرلیتے ہو، ایک یوزر نے لکھا تھا کہ یہ فارمنگ نہیں، بلکہ یہ کیچڑ میں کھیل کود ہے، جبکہ ایک اور کمنٹ میں تحریر تھا
”بجائے دکھاوا کرنے کہ آپکو ان حقیقی مسائل پر مبنی پوسٹ کرنا چاہیے تھا جن کا کسانوں کو سامنا ہے”۔

چند روز قبل انٹر یوزرز نے سلمان خان کو کیچڑ میں لت پت اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر بری طرح سے ٹرول کیا، سلمان نے یہ تصویر کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شیئر کی تھی.

سوشل میڈیا یوزرز نے اسے نمائشی اور دکھاوے پر مبنی قرار دیا۔

اور کہا کہ ”تصویر دیکھنے سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ سلمان کا پورا جسم کیچڑ میں اٹا ہوا ہے لیکن ان ے ہاتھ بالکل صاف ہیں، جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے سلمان کے جسم پر کیچڑ ملی ہے”۔

ایک انٹر نیٹ صارف نے لکھا کہ ”کونسا کسان کھیت میں بیٹھ کر یو تصویر شوٹ کرواتا ہے”