پی ٹی وی کے نامور پروڈیوسر افتخار مجاز لاہور میں انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروڈیوسر افتخار مجاز لاہور میں انتقال کر گئے ۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کا تعلق پاکستان کے ایک علمی گھرانے سے تھا ۔انہوں نے پی ٹی وی کے پلیٹ فارم سے کرنٹ افیئرز کے کئی مشہور لازوال پروگرام کیے ۔پی ٹی وی سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اللہ سے لو لگا لی تھی ۔ان کا کیریئر اور شاندار اور زندگی باوقار گزری ۔کچھ عرصہ قبل انتقال کرنے والے پاکستان کے مشہور شاعر اور دانشور اعزاز احمد آزر ان کے بڑے بھائی تھے ۔افتخار مجاز کا حلقہ احباب وسیع تھا ان کے انتقال پر ملک بھر سے دوست احباب رشتہ داروں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے ایک بیوہ اور چار بیٹیاں پسماندگان میں سوگوار چھوڑی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں