امریکی انتخابات، کانئیے پہلی ریلی میں دھاڑیں مار کر رو دیئے

امریکا کے مقبول ریپر کانئیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کی مہم شروع کر دی، ریلی سے خطاب میں دھاڑیں مار مار کر روتے ہوئے انکشاف کیا کہ کم کارڈیشن دوران حمل اپنی بیٹی کو ختم کرانا چاہتی تھیں مگر انہوں نے روک دیا ۔

کانئیے نے یہ بھی کہا کہ صدر بنا تو ہر بچے کی پیدائش پر والدہ کو 10 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔

کانیئے ویسٹ نے جنوبی کیرولائنا میں ریلی سے ایک گھنٹے بغیر مائیک کے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے قسمیں کھائیں، اسقاط حمل کی حمایت میں بات کی مگر زور دیا کہ اس کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

کانئیے نے بتایا کہ کم کارڈیشن بیٹی نارتھ کو دوران حمل ختم کرانا چاہتی تھیں مگرانہوں نے روک دیا۔

کانئیے نے بتایا کہ خود انکے والد بھی ان کی پیدائش کے مخالف تھے مگرماں کی بدولت آج وہ زندہ ہیں۔

صدارتی انتخابات کی مہم میں ریلی سے خطاب میں ریپر کانئیے دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔

انہوں نے یہ واضح نہیں کہ کانئیے ویسٹ سیاست میں واقعی سنجیدہ ہیں یا صرف مزید شہرت حاصل کرکے اپنی البم اور برانڈ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں

Courtesy jang news