امریکی قونصل خانے کے عملے کی کراچی پریس کلب آمد

امریکی قونصل خانے کے عملے نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکرٹری ارمان صابر کے سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی پریس کلب کی تاریخ و کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کراچی پریس کلب آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں روایتی تحائف سندھی اجرک پہنائی گئی۔ امریکی سفارت کاروں نے کراچی پریس کلب کے دورے کو اپنے لئے ایک یادگار اور معلوماتی دورہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں