سرفراز احمد کی بیٹے کیساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا ’تیرے جیسا یار کہاں‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرفراز احمد کا بیٹا عبداللّہ سرفراز بھی بڑے ہی پُرجوش انداز میں اپنے والد کے ساتھ ساتھ گانا گنگنا رہا ہے۔

سرفراز احمد نے ویڈیو پر اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’آئی لو یو میری جان‘ بھی لکھا۔

یہ ویڈیو سرفراز احمد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تو موجود نہیں ہے لیکن دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو زیرگردش ہے۔

سرفراز احمد کے چاہنے والے کورونا کی اس مشکل گھڑی میں ویڈیو دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرفراز اور اُن کے بیٹے عبداللّہ کی ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے